قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ

جمعرات 25 اپریل 2024 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ان خیالات کا اظہار وزیر قانون نے اوکاڑہ، شیخوپورہ، چکوال، بھیرہ اور بھلوال سمیت مختلف بار ایسوسی ایشنز کے وکلاء کے وفود سے جمعرات کو یہاں ملاقات کے موقع پر کیا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کی ترجیح کے لیے باہمی مشاورت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مکالمے ایک مضبوط قانونی نظام کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ پوسٹ میں وزیر قانون کی مختلف بار ایسوسی ایشنز کے وفود کے ساتھ ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں