گیس کمپنیوں کے ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات کا بوجھ بھی صارفین پر ڈالے جانے کی تجویز سامنے آئی ہے ، جمال شاہ کاکڑ

جمعہ 26 اپریل 2024 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ گیس کمپنیوں کے ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات کا بوجھ بھی صارفین پر ڈالے جانے کی تجویز میڈیا پر آئی ہے ، یہ حکومت کیخلاف سازش ہو گی اس کا نوٹس لیا جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر مسلم لیگ (ن) کے رکن جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ سپیکر ایوان کا کسٹوڈین ہوتا ہے اور حکومت اور اپوزیشن کو ایک ساتھ چلا کر سپیکر نے ثابت کیا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں کسٹوڈین آف دی ہائوس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں ایک رپورٹ آئی ہے کہ گیس کمپنیوں کے ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات بھی صارفین پر ڈالے جانے کی تجویز ہے یہ حکومت کیخلاف سازش ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں