کاشتکار کو اگر اس کی فصل کی ادائیگی نہیں ہوگی تو وہ زمین بیچنے پر مجبور ہو گا،رکن قومی اسمبلی آسیہ اسحاق

جمعہ 26 اپریل 2024 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) رکن قومی اسمبلی آسیہ اسحاق نے کہا ہے کہ کاشتکار کو اگر اس کی فصل کی ادائیگی نہیں ہوگی تو وہ زمین بیچنے پر مجبور ہو گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پرانہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے سیکورٹی خطرات لاحق ہونگے کیونکہ یہاں پر ہائوسنگ سوسائٹیاں بنیں گی پھر گندم سمیت دیگر اجناس درآمد کرنا مجبوری بن جائے گی۔ اس معاملے کو متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں