گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ

فیصل چوہدری نیب کی انکوائری میں شامل تفتیش ہوگئے ہیں، فی الحال گرفتاری کی ضرورت نہیں.نیب کے پراسیکیوٹر رافع مقصودکا عدالت میں جواب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 6 مئی 2024 18:05

گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 مئی۔2024 ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ یہ چھوٹے چھوٹے معاملات ہیں، گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے فیصل چوہدری کو جاری نیب کال اپ نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کی درخواست گزار اپنے وکیل علی بخاری ایڈوکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے.

(جاری ہے)

نیب کے پراسیکیوٹر رافع مقصود نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ فیصل چوہدری نیب کی انکوائری میں شامل تفتیش ہوگئے ہیں، فی الحال گرفتاری کی ضرورت نہیں، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے درخواست نمٹا دی دوران سماعت عدالت عالیہ نے نیب پراسیکیوٹر کو مخاطب کر کے ریمارکس دیے کہ چلیں یہ تو چھوٹے چھوٹے معاملات ہیں، گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے.

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم شہباز شریف نے ہر قیمت پر کسانوں کے مفادات کا تحفظ کرنے کا عہد کیا جبکہ وفاقی حکومت میگا اسکینڈل کی جامع تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں نظر آرہی تھی گزشتہ روز سامنے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم اور (ن) لیگ کے قائد نواز شریف چاہتے ہیں کہ شہباز شریف کی زیر قیادت حکومت اس میگا اسکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف کسی بھی سیاسی اثر کی پرواہ کیے بغیر ”بلاامتیاز“ کارروائی کریں.

واضح رہے سابق نگران وزیراعظم کی مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے ساتھ گندم بحران کے معاملے پر بحث ہوئی تھی، حنیف عباسی نے مبینہ طور پر گندم اسکینڈل کے لیے انوار الحق کاکڑ کی سرزنش کی جبکہ سابق نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر وہ ”فارم 47“ کے بارے میں بات کرتے ہیں تو مسلم لیگ (ن) کے رہنما عوام کے سامنے آنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے.

تحریک انصاف بھی اس معاملے میں کود پڑی تھی اور انوار الحق کاکڑ اور حنیف عباسی کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی روشنی میں گندم اسکینڈل کی شفاف تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کا مطالبہ کیا تھادریں اثنا، ترجمان پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ انوار الحق کاکڑ اور حنیف عباسی کے انکشافات آنکھ کھولنے کے لیے کافی ہے اور اس نے بہت سے اہم سوالات کو جنم دیا ہے جن کی تحقیقات کی ضرورت ہے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں