بہاولنگر میں پاسکو کا دفتر قائم کیا جائے، رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق

جمعہ 26 اپریل 2024 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے کہا ہے کہ بہاولنگر میں پاسکو کا دفتر قائم کیا جائے، اس علاقے میں سب سے زیادہ گندم کی پیداوار ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اعجاز الحق نے کہا کہ گندم کی بمپر فصل ہوئی ہے تاہم کسانوں کوگندم کی فروخت میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ گندم کی سب سے زیادہ پیداوار بہاولنگر کے علاقے میں ہوتی ہے وہاں پر پاسکو کا دفتر موجود نہیں ہے۔ پاسکو کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کوٹہ بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں