ایران ایونیو کا پہلامرحلہ مکمل ہونے پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

منصوبے پر 4 ارب روپے لاگت آئی، شاہ اللہ دتہ،C13-14-15کے رہائشیوں کو فائدہ ہوگا

منگل 30 اپریل 2024 21:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) اسلام آباد وفاقی ترقیاتی ادارے نے ایران ایونیو کا پہلامرحلہ مکمل ہونے پر ٹریفک کے لیے کھول دیا۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے حکام کے مطابق ایران ایونیو کا پہلا فیز ڈی بارہ سے ای الیون تک ساڑھے پانچ کلو میٹر ہے،منصوبے کی لاگت 4ارب روپے ہے جس میں ایک انٹرچینج بھی شامل ہے،یہ سڑک ڈی باہ شروع ہوکر مارگلہ ایونیو میں ضم ہوتی ہے اور ای الیون انٹرچینج اور خیابان اقبال پر ختم ہوتی ہے ، ایران ایونیو سے شہری چند منٹوں میں جی ٹی روڈ سے ای الیون پہنچ جائیں گے ،منصوبے سے شاہ اللہ دتہ، سی تیرہ، چودہ اور پندرہ کے رہائشیوں کو فائدہ ہوگا،منصوبے کے دوسرے مرحلے میں ای سے کرنل شیر خان روڈ تک ساڑھے سات کلو میٹر طویل سڑک تعمیر ہوگی،دوسرے مرحلے پر کام آئندہ تین ماہ میں متوقع ہے، ایران ایونیوز کا پرانا نام الیونتھ ایونیو ہے ،منصوبے کا نام ایرانی صدر کے حالیہ دورے موقع پر ایران ایونیو رکھا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں