اسلام آبادسے 51 پیشہ ور بھکاری گرفتار،مقدمات درج

منگل 30 اپریل 2024 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے،اسلام آباد پولیس نے 51 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس نے پیشہ وربھکاریوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا،اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے سہولت کار وں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئی51 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے جبکہ کم عمر بچوں کو فلاحی سنٹر منتقل کر دیا گیاہے، ڈی آئی جی آپر یشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے زونل ایس پیز کو واضع احکامات دیئے کہ وہ بھکاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر اپنی زیرِ نگرانی آپریشن جاری رکھیں،انہوں نے شہریوں سے گزارش کی کہ وہ اپنے صدقات پیشہ ور بھکاریوں کو ہرگز نہ دیں اور ان کی حوصلہ شکنی کریں،اگر آپ کو تجارتی مراکزاور رہائشی علاقوں میں پیشہ ور بھکاری نظر آئیں تو فوری ''پکار ''15- پر پولیس کو اطلاع دیں،انہوں نے مزید کہاکہ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح عوام کی جان و مال کی حفاظت ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں