غیر شرعی نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل ،شکایت کنندہ خاور مانیکا کی جانب سے جج پر اعتراض کی درخواست مسترد

منگل 30 اپریل 2024 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل میں شکایت کنندہ خاور مانیکا کی جانب سے جج پر اعتراض کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8 مئی تک ملتوی کر دی ۔ منگل کے روز سماعت کے موقع پر شکایت کنندہ خاور مانیکا عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

، شکایت کنندہ کے وکیل راجہ رضوان عباسی کے ایسوسی ایٹ عدالت پیش ہوئے ، خاور مانیکا نے کہا کہ آپ یہ کیس ٹرانسفر کر دیں ۔ فاضل جج نے کہا کہ آپ نے یہ کیسے سوچ لیا ۔فاضل جج نے کہا کہ انصاف فراہمی کا مقدس فریضہ سر انجام دے رہا ہے ، مجھ پر کسی بھی پارٹی کی جانب سے کوئی بھی دبائونہیں ہے ، تمام حقائق کو دیکھتے ہوئے خاورمانیکا کی درخواست کو مسترد کیا جاتا ہے ، خاور مانیکا کے وکلاء8 مئی کو حتمی دلائل دیں ، دلائل نہ دینے کی صورت میں اپیلوں کو فیصلے کے لئے مقرر کر دیا جائے گا ۔ آئندہ سماعت پر دلائل نہ دئیے تو دلائل کے لئے مزید وقت نہیں دیا جائے گا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں