لیبر ڈے منانے والی اشرافیہ ہی مزدوروں کے استحصال کی ذمے دار ہے،حافظ حمد اللّٰہ

ہمارے یہاں مزدوروں کے حقوق پر ڈاکا زنی کے ذریعے عیاشی کا بندوست کیا جا رہا ہے، مرکزی رہنما جے یو آئی

بدھ 1 مئی 2024 18:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ یکم مئی کو مزدور ڈے منانے والی اشرافیہ ہی مزدوروں کے استحصال کی ذمے دار ہے۔لیبرڈے کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ آج بھی مزدور نان شبینہ کے لیے نحیف و نزار جسموں کے ساتھ پسینے میں شرابور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مزدوروں کے نام پر ارب پتی طبقہ بچوں کے ساتھ پکنک منانے میں مصروف ہے، اسلام ہی نے مزدور کو اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اجرت کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ ہمارے یہاں مزدوروں کے حقوق پر ڈاکا زنی کے ذریعے عیاشی کا بندوست کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر واقعی حکومت مزدوروں کے ساتھ مخلص ہے تو آج ہی سے ان کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اپنے ذمے لے، پاکستان میں مزدوروں کے نام پر سب سے زیادہ استحصال مزدوروں کا ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں