ایس پی ڈپلومیٹک پروٹیکشن یونٹ کی ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکورٹی پر مامور افسران کو بریفنگ ، افسران سے ملاقات

بدھ 1 مئی 2024 22:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) ایس پی ڈپلومیٹک پروٹیکشن یونٹ نے ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکورٹی پر مامور افسران کو بریفنگ دی اورڈیوٹی پر مامور اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آ باد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس پی ڈپلومیٹک پروٹیکشن یونٹ نے ڈپلومیٹک انکلیو کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں بریفنگ دی،انہوں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران کو فرائض منصبی کی نوعیت اورموجودہ حالات کے پیش نظر الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے ،امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوارواقع سے بروقت نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے ادا کرنے کی ہدایت کی ،انہوں نے کہا کہ تمام افسران صاف ستھری یونیفارم زیب تن کریں اور محکمانہ نظم و ضبط پر سختی سے عمل درآمد کریں،اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے تمام تر ذمہ داریاں نبھا رہی ہے، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں