این ٹی ڈی سی کی جانب سے 220 کے وی گرڈ اسٹیشن روہڑی میں 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر کا اضافہ

پیر 13 مئی 2024 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) کی پراجیکٹ ڈیلیوری ٹیم (ساؤتھ)نے 220 کے وی گرڈ اسٹیشن روہڑی میں 220/132 کے وی، 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر (T-4)اور 220 کے وی ہاف ڈایا (D-4)اور 132 کے وی ٹرانسفارمر بے (E-13)کا کامیاب اضافہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان این ٹی ڈی سی شوکت علی کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق تنصیب کے بعد آٹو ٹرانسفارمر کو بھی فعال کردیا گیا ہے،یہ منصوبہ این ٹی ڈی سی ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے بجلی کی ترسیل میں اضافے کے پروگرام کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ورلڈ بینک اور این ٹی ڈی سی کے اپنے وسائل سے مالی اعانت سے چلنے والے نیشنل ٹرانسمیشن ماڈرنائزیشن پروجیکٹ (این ٹی ایم پی-1) کے تحت مکمل کیا گیا ہے جس سے سیپکو ریجن کے گھریلو، زرعی اور صنعتی صارفین مستفید ہوں گے۔ترجمان نے کہا کہ آٹو ٹرانسفارمر کے اضافے سے 220 کے وی گرڈ اسٹیشن روہڑی کی لوڈنگ صلاحیت میں بہتری آئے گی اور سیپکو ریجن کے علاقوں کو ریلیف ملے گا،اس کے ساتھ ساتھ موسم گرما کے دوران سیپکوریجن کے علاقوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں