وفاقی وزیرپروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی 9ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ،مختلف شعبہ جات کے معاملات کا جائزہ لیا گیا

منگل 14 مئی 2024 00:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی 9ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں مختلف شعبہ جات کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ پیر کو جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی وزراء اور اعلیٰ سطحی سرکاری حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

متعلقہ وزارتوں نے ایس آئی ایف سی کے دائرہ کار میں اہم شعبوں میں منصوبوں اور پالیسی اقدامات پر پیشرفت کی رپورٹ پیش کی۔متعلقہ وزارتوں نے مستقبل کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے تفصیلی لائحہ عمل بھی پیش کیا۔کمیٹی نے بزنس ٹو بزنس بی ٹو بی اور گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ جی ٹو جی دونوں فریم ورک میں دوست ممالک کے ساتھ جاری اقتصادی تعاون پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ کمیٹی نے آئندہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں اعلی قیادت سے درکار فیصلوں کیلئےبھی راہ ہموار کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں