چار سدہ انٹرچینج کے قریب فائرنگ کا واقعہ ،3 افراد جاں بحق ،ایک شدید زخمی

بدھ 15 مئی 2024 17:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) چار سدہ انٹرچینج کے قریب فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا جس کے نتیجے میں3افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔موٹروے پولیس اور ضلعی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں اور شدید زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں