صوفی ثقافت و تہذیب یہاں بسنے والوں کے ڈی این اے میں ہے اس وقت تمام مسائل کا حل صوفی کلچر میں ہے،مشاہد حسین سید

بدھ 15 مئی 2024 22:36

صوفی ثقافت و تہذیب یہاں بسنے والوں کے ڈی این اے میں ہے اس وقت تمام مسائل کا حل صوفی کلچر میں ہے،مشاہد حسین سید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ صوفی ثقافت و تہذیب یہاں بسنے والوں کے ڈی این اے میں ہے اس وقت تمام مسائل کا حل صوفی کلچر میں ہے یہ وہ طاقت ہے جو پاکستان میں نفرتوں کے خاتمی, مسائل کے حل اور محبتوں کے فروغ کی ضمانت ہیں۔سینیٹر مشاہد حسین سید اسلام آباد میں "مولانا رومی و حضرت سلطان باھو انسان دوستی، امن و محبت اور رواداری کے پیامبر" کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام مسلم انسٹیٹیوٹ ، یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ اور ادارہ برائے فروغِ قومی زبان نے کیاشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ صوفی تہزیب و روایات پاکستان کی سوفٹ پاور ہے صوفی تہذیب و روایات کے ادارے ہماری تہذیب کے مضبوط ستون ہیں۔

مشاہد حسین نے کہاکہ فن لینڈ کے سفارت خانہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن آنسی کلبرگ نے کہا کہ جلال الدین رومی اور سلطان باہو کا پیغام ہمارئ لے درمیان رحمدلی کا منبع ہے صوفی ازم اسلام کی بہت گہری جہت ہے۔

(جاری ہے)

دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ مولانا رومی اور سلطان باھٴْو کی بنیادی تعلیم آج کی سب سے بڑی ضرورت ہے ہمیں صوفیائ کے روحانی و سماجی پیغام کو ضرور اپنانا چاہیئے کانفرنس میں صوفیانہ مشاعرہ، ثقافتی و صوفیانہ موسیقی اور متصل نشستوں سمیت بارہ سیشنز کانفرنس کے شیڈول میں شامل ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں