ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل لینڈنگ کمپنیوں کے ریگولیٹری فریم ورک میں ترامیم کر دیں

جمعرات 16 مئی 2024 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ڈیجیٹل ایپس کے لئے قرض فراہم کرنے والی نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کے ریگولیٹری فریم ورک میں اہم ترامیم متعارف کروا دی ہیں ۔ جمعرات کو ایس ای سی پی کے جاری اعلامیہ کے مطابق نئے فریم ورک میں کمپنیاں نئی مالیاتی پروڈکٹس جیسے اقساط پر اشیاء کی خریداری (ایمبیڈڈ فنانس ) ، بعد از خریداری قیمت کی اقساط میں ادائیگی اور نجی کمپنیوں کے ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ وغیرہ کی سہولت متعارف کروا سکیں گی۔

ایس ای سی پی نے نان بینکنگ سیکٹر کے سٹیک ہولڈرز کی مشاور ت کے ساتھ ڈیجیٹل لینڈنگ کے شعبے میں جدت لانے اور صارفین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ فریم ورک کا از سر نو جائزہ لیا اور نئے تقاضوں پر مشتمل سرکلر 12 جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نئے سرکلر میں پہلے سے جاری کئے گئے سرکلرز کے تقاضوں کو بھی مجتمع کر دیا گیا ہے۔ نظرثانی شدہ فریم ورک میں قرض لینے والوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے قرض کی شرائط اور معلومات کی فراہمی اور سائبر سکیورٹی کے تقاضوں کو مزید مستحکم و مربوط بنایا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں یہ ڈیجیٹل لینڈنگ کمپنیاں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے بزنس ٹو بزنس فنانسنگ اور دیگر مالیاتی پراڈکٹ بھی متعارف کروا سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں