بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک کیس میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر 20 مئی کو دلائل طلب

جمعرات 16 مئی 2024 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک کیس میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پرعدالت نے 20 مئی کو دلائل طلب کرلئے ۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجھوکا نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزاروں کو حاضری سے استثنیٰ دے کر بھی درخواست ضمانت کا فیصلہ دیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

وکیل نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ میں ایسے درخواست ضمانت کے فیصلے ہوئے ہیں جن میں ہماری ضمانتیں منظور ہوئی ہیں، ہم دلائل دینا چاہتا ہیں ،ہم ضمانتوں کی درخواستوں پر فیصلہ چاہتے ہیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی۔ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی نے توڑ پھوڑ ، احتجاج سمیت دیگر دفعات کے تحت درج چھ مقدمات میں ضمانت کے لئے رجوع کررکھا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں