ملک میں جب بھی بہتری اوراستحکام آنے لگتا ہے کوئی نہ کوئی بحران پیدا کر دیا جاتا ہے، عون چوہدری

جمعرات 16 مئی 2024 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) استحکام پاکستان پارٹی کے راہنما عون چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں جب بھی بہتری اوراستحکام آنے لگتا ہے کوئی نہ کوئی بحران پیدا کر دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عون چوہدری نے کہا کہ جیسے ہی پاکستان کے حالات بہتر ہونے لگتے ہیں کچھ عناصر سازشیں شروع کر دیتے ہیں، اس وقت بھی ملک میں بحران پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہے، قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، باہر بیٹھ کر ملک کیخلاف سازشیں کرنے والے لوگوں کے خلاف قانون بننا چاہیے تاکہ ملک سے باہر بیٹھ کر کوئی اداروں کے خلاف انگلی نہ اٹھا سکے۔

انھوں نے کہا کہ یہ ملک بہت سی قربانیوں سے حاصل ہوا ہے، ہمیں سوچنا ہو گا کونسی کالی بھیڑیں اس تکرار سے اپنا فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں، یہ کون لوگ ہیں جو اداروں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں، ہمیں ملک کا سوچنا ہے، آئے روز اداروں کا میڈیا ٹرائل ہوتا ہے، ایسے تمام عناصر کا نوٹس لیا جائے جو مہم چلاتے ہیں، اس ملک کو عدل و انصاف کی ضرورت ہےجس دن اس ملک میں عدل و انصاف آ گیا اس دن اس ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں