وفاقی نظامت تعلیمات نے شدید گرمی کے باعث سکولوں کے اوقات کار میں تبدیل کر دیئے

جمعہ 17 مئی 2024 17:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) وفاقی نظامت تعلیمات (ایف ڈی ای) نے شدید گرمی کی صورتحال کے باعث سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ کے تعلیمی اداروں کے اوقات کار صبح ساڑھے 7 سے ایک بجے تک جبکہ جمعہ کو 12 بجے چھٹی ہو گی۔ ڈبل شفٹ کے تعلیمی اداروں میں پہلی شفٹ صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 12بجے تک اور جمعہ والے دن 12 بجے تک ہو گی جبکہ دوسری شفٹ دن ایک بجے سے شام 6 بجے تک جبکہ جمعہ والے دن دوسری شفٹ 2 بجے شروع ہو گی۔مونٹسری کلاسز صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 بجے تک ہو ں گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں