ریڈ زون میں اہم سرکاری دفاتر کے ملازمین اور سائلین کو پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے مشکلات کا معاملہ

جمعہ 17 مئی 2024 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) ریڈ زون میں اہم سرکاری دفاتر کے ملازمین اور سائلین کو پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے مشکلات کا معاملہ،سرکاری ملازمین و سائلین کی سہولت کے لیے ڈی سی اسلام آباد کا اہم اقدام،شاہراہ دستور پر پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے روٹ جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ پارلیمنٹ ہائوس ، سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور دیگر اہم دفاتر کے ملازمین مستفید ہوسکیں گے سہولت سے عدالتی اور سرکاری امور کے لیے ریڈ زون آنے والے شہری بھی فائدہ اٹھا سکیں گئے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں