وفاقی حکومت کا فی الحال بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں، وزیرتوانائی

جمعہ 17 مئی 2024 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) وفاقی وزیر توانائی نے قومی اسمبلی اجلاس میں تحریری جواب کے دوران کہا کہ وفاقی حکومت کا فی الحال بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ،23-2022 میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں سات روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا 24-2023 کے دوران بنیادی ٹیرف میں پانچ روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

وزیر توانائی نے کہا کہ مالی سال 2022-23 سے مالی سال 2023-24 تک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے کے نرخوں میں 11 روپے 34 پیسے کا اضافہ کیا گیا مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی سے مالی سال 2023-24 کی دوسری سہ ماہی تک اضافہ بنیادی ٹیرف میں اضافہ کے علاوہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں