اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں پانی کا معیار جانچنے کا فیصلہ

جمعہ 17 مئی 2024 23:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) وفاقی دارالحکومت کے سکولوں اور کالجوں میں پانی کے معیار کی جانچ کا فیصلہ کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ ایجوکیشن کی وزارت نے تعلیمی اداروں کے اندر پینے کے پانی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدام کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کے تمام سکولوں اور کالجوں میں پانی کے معیار کی جانچ کی جائے اس حوالے سے سیکرٹری ایجوکیشن نے بتایا کہ ہمارا مقصد پانی کے معیار میں کسی بھی قسم کی کمی کی نشاندہی کرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ انہیں فوری طور پر دور کرنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جانچ کے بعد سکولوں اور کالجوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ پانی میں پائے جانے والے کسی بھی مسئلے کو حل کریں، طلبا اور عملے کے لیے پینے کے صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھی ضروری اقدامات کریں۔سیکرٹری ایجوکیشن نے سکولوں اور کالجوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پینے کے صاف پانی کے سرٹیفکیٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کریں، ہم اس معاملے میں سکول کے عملے کے تعاون کو سراہتے کیونکہ ہم طلبا اور عملے کی صحت اور بہبود کو ترجیح دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں