اسلام آباد،مو ٹر سائیکل چوری اور راہزنی میں ملوث گرو ہو ں کے دو ارکان گرفتار

قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل، مو با ئل فون، نقدی ، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد

جمعہ 17 مئی 2024 23:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) اسلام آباد پولیس تھا نہ آبپارہ پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں ملوث گرو ہو ں کے دو ارکان کو گرفتار کرکے مسروقہ مو ٹر سائیکل، مو با ئل فون، نقدی ، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا موٹرسائیکل اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میںجرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آبادپولیس تھانہ آبپارہ پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے مو ٹر سائیکل چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کوگرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے دو مسروقہ مو ٹر سائیکل ، چھینی گئی نقدی، مو بائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہو نے والا مو ٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمو یشن برآمد کرلیاگیا ،گرفتار ملزمان کی شنا خت عدنان اور اعظم کے ناموں سے ہو ئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزمان نے تھا نہ آبپارہ کے علاقے سے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھارہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور شہر ی کسی بھی مشکو ک شخص یا سرگر می کے بارے میں متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لا ئن "پکار- 15 "یا"آئی سی ٹی ایپ"15-پر فوری اطلا ع کریں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں