شیخ زید سکول ایچ ایٹ فور اسلام آباد کی فیکلٹی اور طلباء کا ماحولیاتی تحفظ کے ادارہ پاک ای پی اے کا دورہ

جمعہ 17 مئی 2024 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) شیخ زید سکول ایچ ایٹ فور اسلام آباد کی فیکلٹی اور طلباء نے ماحولیاتی تحفظ کے ادارہ پاک ای پی اے کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

پاک ای پی اے سے جاری پریس ریلیز کے مطابق طلباء نے اپنے دورے کے دوران مجموعی طور پر گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور بریفنگ میں بہت سے متعلقہ سوالات پوچھے۔ طلباء کی طرف سے پوچھے گئے زیادہ تر سوالات ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم اور اس کے کام سے متعلق تھے۔ انہوں نے سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔ اس دوران طلباء نے مائیکروسکوپ کے تحت مائیکروبز کی آلودگیوں کے مشاہدے میں گہری دلچسپی لی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں