مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،رومینہ خورشید عالم

ہفتہ 18 مئی 2024 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور سی ڈی اے کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔

ہیٹ ویو اور ہوا کی رفتار میں اضافے کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ آگ لوئی ڈنڈی، رتہ ہوتر اور پیرسوہاوہ کے قریب 3 کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔ آندھی کی وجہ سے آگ بہت تیزی سے پھیلی ہے انہوں نے کہا کہ تقریباً 150 اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں اور رات کے اس پہر میں بھی سی ڈی اے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام موقع پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جانی نقصان سے بچنے کیلئے احتیاط سے کام کیا جا رہا ہے، آگ کی شدت پر قابو پانے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں