پاکستانی طلباء کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئےکرغز حکام سے رابطہ کیا گیا ہے،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار

ہفتہ 18 مئی 2024 10:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے کرغز حکام سے رابطہ کیا ہے تاکہ پاکستانی طلباء کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

نائب وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ میں طلباء پر پر تشدد ہجوم کے حملوں کی رپورٹس کو "انتہائی تشویشناک" قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم نے پاکستانی طلباء کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کرغز حکام سے رابطہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر کو انہیں مکمل سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں