کوئلے سے چلنے والا 660 میگاواٹ منصوبہ مکمل، جلد بجلی کی تیاری شروع کردے گا

ہفتہ 18 مئی 2024 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) کوئلے سے چلنے والا 1320میگاواٹ کول فائرڈ پاور پروجیکٹ جامشورو کا 660 میگاواٹ منصوبہ مکمل تیار ہو چکا ہے اور اس کے لئے کوئلے کی خریداری شروع کر دی گئی۔کوئلے سے چلنے والا 1320 میگاواٹ کول فائر پاور پروجیکٹ جامشورو کا پہلا حصہ 660 میگاواٹ کول فائر پاور پروجیکٹ مکمل تیار ہوچکا ہے جو جلد بجلی کی تیاری شروع کر دے گا، کول پروجیکٹ کے لئے خریدی گئی اشیا، مشینری کی قیمتوں میں بھی واضح فرق سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

ایشین بینک سے لیے گئے قرضے کی مد میں 13کروڑ روپے سے زائد کی رقم سود کی مد میں مسلسل ادا کی جا رہی ہے،سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر مہیش کمار کے ریٹائرڈ ہوتے ہی ان کی جگہ بشیر احمد ببر کو پروجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا۔کول پروجیکٹ میں روزانہ کی بنیاد پر 6ہزار 500ٹن کوئلے کی آمد جاری ہے جبکہ معاہدے کے مطابق پاور پروجیکٹ میں 80فیصد کوئلہ بیرونی ملکوں سے جبکہ 20فیصد کوئلہ تھر کا استعمال کرنا تھا، مگر اب تک تھر کے کوئلے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر مہیش کمار کے مطابق چھور شہر سے لیکر اسلام کوٹ تک ریلوے لائین ہی موجود نہیں، تھر کا کوئلہ کہاں سے یہاں تک پہنچے گا، ماہانہ 12ارب روپے کا کوئلہ خریدا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں