ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے نے اپنی ٹیم کے ہمراہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 24کنال رقبہ مسمار اور غیر قانونی فیکٹری کو سیل کر دیا

ہفتہ 18 مئی 2024 23:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار آصف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 24کنال رقبہ مسمار کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین سی ڈی اےمحمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سنگ جانی سی16 راجہ گلفراز فارم ہاؤس تقریبا 24 کنال رقبہ جس میں 10 کمرے بنے ہوئے تھے ڈی سی سی ڈی اے سردار محمد آصف ، گرداور شاہد محمود انفورسمنٹ، عملہ ڈی ڈی محمد عرفان اور پولیس عملے کی موجودگی میں گرا دیا گیا ، دوسری کارروائی میں سنگ جانی جی ٹی روڈ 105 کنال رقبہ جس پر فیکٹری تعمیر تھی کو سیل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں