کاغان ناران سڑک کے دوبارہ کھلنے کے بعد سیاحوں کا رش

اتوار 19 مئی 2024 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) کاغان ناران سڑک کے دوبارہ کھلنے کے بعد غیر ملکی اور ملکی سیاحوں نے خوبصورت وادی کے تفریحی مقامات پر اپنی سیر سے لطف اندوز ہونے کے لیے وہاں کا رخ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کواے پی پی سے بات کرتے ہوئے، پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کے ایک اہلکار نے بتایا کہ کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سات ماہ کی بندش کے بعد کاغان ہائی وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاحوں نے ناران کی طرف اپنے سفر کا آغاز ناران روڈ کے ذریعے قدرتی خوبصورتی کا مشاہدہ کرنے کے لیے کیا جو کہ سیاحوں کے لیے ان کی منزلوں پر جانے کے لیے مکمل طور پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ناران اپنے پوش پہاڑوں اور خوبصورتی کی وجہ سے سیاحوں کے لیے کشش کا باعث ہے۔واضح رہے کہ ناران روڈ برف باری اور گلیشیئر پگھلنے کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے معطل ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں