وفاقی وزارت تعلیم کادلچسپ اقدام، 27 مئی کی رات طلبا کوٹیلی سکوپ پر چاند کا مشاہدہ کرایا جائے گا

اتوار 19 مئی 2024 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے اکیسویں صدی کے سکولوں کے طلبا کے لئے دلچسپ تقریب کا انعقاد کیا ہے جس کے تحت اسلام آباد کے ایک سکول میں 27مئی کوطلبا کو چاند کا مشاہدہ کرانے کے لئے ٹیلی سکوپ سیشن کا انعقادکیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 27 مئی کو رات 9 بجے سے 10:30 بجے (آسمان میں چاند کی پوزیشن کی وجہ سے اس تاریخ میں تبدیلی نہیں ہو گی)طلبہ، والدین اور اساتذہ کے لیے چاند کے مشاہدے کے سیشن کے لیے ایک بڑی دوربین نصب کی جائے گی۔

اس کے علاوہ سکول کے ہال میں شمسی شیشوں کی مدد سے دن کے وقت سورج دیکھنے اور اس سے متعلق سوالات اور جوابات کے سیشن کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ وزارت کی جانب سے بتایا گیا کہ دونوں تقریبات ایک ہی دن میں منعقد کی جائیں گی۔ اسلام آباد کے ہر پرائمری سکول میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ایک دور بین اور تربیت یافتہ اساتذہ دستیاب ہوں گے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ بچوں کو کائنات کی لامحدود حدود سے روشناس کرایا جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں