ایمل ولی خان کا سابق جج پشاور ہائی کورٹ شیر محمد خان ایڈوکیٹ کی وفات پر اظہار افسوس

پیر 20 مئی 2024 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے پشاور ہائی کورٹ کے سابق جج اور معروف قانون دان شیر محمد خان ایڈوکیٹ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی دکھ کے ان لمحات میں غمزدہ خاندان کے ساتھ شریک ہے۔

(جاری ہے)

مرحوم نفیس و محنتی انسان اور اسفندیار ولی خان کے قریبی دوستوں میں سے تھے۔

انہوں نے کہا کہ قانون اور انصاف کیلئے جدوجہد سمیت مرحوم نے عملی سیاست میں بھی بھرپور حصہ لیا، ان کی رحلت ان کے اہلخانہ کے ساتھ عوامی نیشنل پارٹی کیلئے بھی ایک بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان و لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں