اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کے لئے دو انڈر پاس تعمیر ہوں گے، سگنل فری کوریڈور بنے گا، محسن نقوی

ایک انڈرپاس سرینا اور دوسرا سرینگر ہائی وے پر بنے گا۔وفاقی وزیر داخلہ کی انڈر پاس کی اونچائی زیادہ سے زیادہ رکھنے کی ہدایت

منگل 21 مئی 2024 16:20

اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کے لئے دو انڈر پاس تعمیر ہوں گے، سگنل فری کوریڈور بنے گا، محسن نقوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2024ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کے لئے دو انڈر پاس تعمیر ہوں گے اور سگنل فری کوریڈور بنے گا،ان میں سے ایک انڈرپاس سرینا اور دوسرا سرینگر ہائی وے پر بنے گا۔ اسلام آباد میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انڈر پاسز کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ نے انڈر پاس کی اونچائی زیادہ سے زیادہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کو اس ضمن میں ٹاسک سونپ دیا۔ اجلاس میں نیسپاک حکام نیانڈر پاسز پراجیکٹ کا ابتدائی ڈائزین بھی پیش کیا، اس حوالے سے نیسپاک کے حکام نے وفاقی وزیر داخلہ کو پراجیکٹ کے ابتدائی ڈیزائن کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ نے انڈر پاسز منصوبے کو کم سے کم مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ چئیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور نیسپاک کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں