وزیرقانون کی پی ٹی آئی رہنما رئوف حسن پر حملہ کی مذمت

بدھ 22 مئی 2024 22:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) ایوان بالا کو وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رائوف حسن کے حوالے سے جو حقائق سامنے آئے ہیں اس کے بیان کے مطابق ایف آئی آر درج کی گئی اور پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ہے انہوںنے کہاکہ رئوف حسن نے بتایا کہ چند روز قبل بھی ایسا ہی ایک واقعہ ہوا تھا جو لوگ بھی اس واقعے میں ملوث ہیں اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی انہوںنے کہاکہ پولیس جدید خطوط پر تفتیش کر رہی ہے اگر اس حوالے سے مذید بھی کسی کے پاس کوئی شواہد ہوں تو پولیس کو بتائے جائیں انہوںنے کہاکہ ہر شہری معزز ہے اور اس مقدمے کو پوری سنجیدگی سے لیا جارہا ہے انہوںنے کہاکہ ابھی تک ملزمان کو ٹریس کرنے کیلئے کچھ معاملات کو ظاہر نہیں کیا جارہا ہے اس طرح کے واقعات نہیں ہونے چاہیے عوام لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے انہوںنے کہاکہ جن ملزمان نے رئوف حسن پر حملہ کیا ہے ان کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ خواجہ سرا تھے۔

۔۔۔اعجاز خان

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں