تعلیم یافتہ اور ہنر مند افرادی قوت ہی تخریبی سوچ کا قلع قمع کر سکتی ہے ، سربرا ہ نیکٹا محمد طاہر رائے

جمعرات 23 مئی 2024 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) نیشنل ٹیررزم کائونٹر اتھارٹی ( نیکٹا) کے نیشنل کوآرڈینیٹر محمد طاہر رائے نے کہا ہے کہ دینی مدارس کا تعلیم و تحقیق اور روزگار کی جانب راغب ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ، تعلیم یافتہ اور ہنر مند افرادی قوت ہی تخریبی سوچ کا قلع قمع کر سکتی ہے۔ وہ جمعرات کو نیکٹا کے زیر اہتمام تعلیم اور روزگار کے حصول میں دینی مدارس کے کردار پر منعقدہ سمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

سربراہ نیکٹا نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسے ناسوروں کو تعلیم کے ذریعے ہی جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکتا ہے۔سیمینار میں قائدین اتحاد تنظیمات المدارس پاکستان سمیت دیگر علمائے کرام نے شرکت کی ۔اتحاد تنظیمات المدارس کے قائدین نے کہا کہ مدارس کے نصاب میں جدید علوم متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ روزگار کے حصول کیلئے ہنر مندی کی تربیت شروع کی جا رہی ہے۔ دینی مدارس کے طلباء کو کامیاب پاکستانی شہری بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں