آئی پی رائٹس کی آگاہی آئی پی او پاکستان کی اولین ترجیح ہے، ’’ایجاد کریں! خود کمائیں!‘‘اور معاشی خود انحصاری و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، چیئرمین آئی پی او فرخ امل

جمعرات 23 مئی 2024 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے چیئرمین فرخ امل نے کہا ہے کہ آئی پی رائٹس کی آگاہی آئی پی او پاکستان کی اولین ترجیح ہے، ’’ایجاد کریں! خود کمائیں!‘‘ اور معاشی خود انحصاری و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائداعظم یونیورسٹی کے سکول آف پولیٹکس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز (ایس پی آئی آر) میں ’’پیٹنٹ ڈرافٹنگ، ٹریڈ مارک فائلنگ اور کاپی رائٹ رجسٹریشن ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ 2 روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تربیتی ورکشاپ کا اہتمام قائداعظم یونیورسٹی کے سکول آف لاء نے آفس آف ریسرچ، انوویشن، اینڈ کمرشلائزیشن کے تعاون سے کیا تھا۔چیئرمین فرخ امل نے پاکستان کی معاشی ترقی میں حقوق ملکیت دانش کے اہم کردار پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلباء، اختراع کاروں اور کاروباری افراد کے لیے انٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کی اہمیت کو اجاگر کیا اور آئی پی کے مسائل پر عوامی آگاہی کی ضرورت پر زور دیا۔

سفیر فرخ امل نے آئی پی او پاکستان کے امور اور اہداف سے آگاہ کیا اور بین الاقوامی آئی پی معاہدوں کو تسلیم کرنے اور ٹریڈ مارک، کاپی رائٹس اور پیٹنٹ سمیت آئی پی ٹولز کے استعمال کو فروغ دینے کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی رائٹس کی آگاہی آئی پی او پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ "ایجاد کریں! خود کمائیں!" اور معاشی خود انحصاری اور ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔تقریب میں طلباء، فیکلٹی ممبران اور آئی پی پروفیشنلز نے شرکت کی جنہوں نے چیئرمین انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن فرخ امل کے بصیرت انگیز خطاب اور پیٹنٹ ڈرافٹنگ، ٹریڈ مارک فائلنگ اور کاپی رائٹ رجسٹریشن کے بارے میں معلوماتی سیشنز کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں