اسلام آباد میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کیپیٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی قائم کی جائے گی

اتوار 26 مئی 2024 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2024ء) اسلام آباد میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کیپیٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی قائم کی جائے گی۔ یہ فیصلہ چئیر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کے زیر صدا رت مین منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر انوائرنمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اتوار کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کیپیٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ماڈل پر کام کرے گی۔

اس سپشلائز کمپنی کا کام سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق ہوگا. یہ کمپنی سی ڈی اے کے سالڈ ویسٹ مینجمٹ کے انٹیگریٹڈ پروگرامز پر عملدرآمد کرائے گی۔

(جاری ہے)

کیپیٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا باقاعدہ تنظیمی ڈھانچہ بننے کے بعد اسکو شہر بھر میں آپریشنل کردیا جائے گا. اسی طرح شہر بھر میں کوڑا کرکٹ تلف کرنے کے لئے مختلف کٹیگریز بھی بنائی جائیں گی. جن میں رہائشی علاقوں سے الگ کٹیگری کام کرے گی. اسی طرح کمرشل کے لئے علیحدہ سسٹم ہوگا جبکہ رہائشی علاقوں میں ہاؤس ہولڈ کے لئے علیحدہ اور گرین ویسٹ سمیت ہاسپٹل ویسٹ کے لئے علیحدہ سسٹم شامل ہوگا.علاوہ ازیں کیپیٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سالڈ ویسٹ کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے کام کرے گی جس میں لینڈ فل سائٹ کی تعمیر شا مل ہے. جس کے لیے لینڈ ایکوزیشن پراسس ہوچکا ہے. اسی طرح ویسٹ ٹربنسفر اسٹیشن کو آپریشنل رکھنا بھی اسی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی زمہ داری ہوگی اور وہاں پر میٹیریل ریکوری فیسلٹی سمیت سی این ڈی پی ری سائیکلنگ فیسلٹی کو نصب کرنا بھی اسکی زمہ داریاں ہونگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں