آئیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

پیر 6 جولائی 2015 16:59

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

آئیسکو اعلامیہ کے مطابق ضروری تعمیراتی کاموں کے باعث (آج) 7 جولائی کو صبح چھ بجے تا ساڑھے دس بجے تک گوجر خان گرڈ سے ایل ٹی سی، مندرہ، ای سی ایم فیڈرز کے علاقوں میں ضروری مرمت اور تعمیراتی کام کی وجہ سے بجلی بند رہے گی تاہم کام جلد مکمل ہونے کی صورت میں بجلی وقت سے پہلے بھی بحال ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں