اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں اکبر کلب نے بلتستان کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا دیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 12:27

اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں اکبر کلب نے بلتستان کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں اکبر کلب نے بلتستان کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا دیا، ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، کھیل کے دوسرے ہاف کے 10 ویں منٹ میں اکبر کلب اسد نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو کہ مقررہ وقت تک جاری رہی۔

(جاری ہے)

بلتستان کلب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے، میچ کمشنر کے فرائض وقار باجوہ نے جبکہ ریفری کے فرائض ضرار، علی نواز اور حامد نے انجام دیئے ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی 32 ٹیمیں ناک آئوٹ سسٹم پر حصہ لے رہی ہیں-

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں