جاز (Jazz)گولف ٹورنامنٹ 2020 کا دوسرا مرحلہ اسلام آباد میں اختتام پذیر

ہفتہ 22 فروری 2020 23:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) سالانہ جاز(Jazz) گالف ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ اسلام آباد گالف کلب میں کھیلا گیا۔اس ایک روزہ ایونٹ میں جاز(Jazz) بزنس کے ممتاز کسٹمرز اور کمپنی کی ٹاپ منیجمنٹ کے ارکان نے شرکت کی۔ ایونٹ کا آغازعلیٰ الصبح ہوا جبکہ اختتام سہ پہر میں ہوا جس کے بعد تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔

جاز(Jazz) ہر سال ، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں،گولف ٹورنامنٹ منعقد کرتا ہے، تاکہ صارفین اور ملازمین پر یہ بات واضح ہو سکے کہ وہ حقیقی معنوں میں جاز(Jazz) کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔ ہر سال، ملک کے کارپوریٹ سیکٹر سے 400 سے زیادہ شرکاء شوقیہ اور نیم پیشہ ور گولفرز ، ملک میں گالف کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے حصہ لیتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ، تفریح سے بھرپور،آؤٹ ڈور سرگرمی کے ذریعے ،ملازمین اور کسٹمرز کو ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہونے اور تعلقات قائم کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ اس بات کی بھی مثال ہے کہ جاز(Jazz)کس طرح ، اور ہمیشہ، اپنے عزیز کسٹمرز اور ساتھیوں کو آؤٹ طآف-دی-باکس تجربات کے زبردست مواقع فراہم کرتا ہے۔اس موقع جاز (Jazz)کے چیف کارپوریٹ اور انٹرپرائز آفیسر سید علی نصیر نے کہا کہ، ’’یہ ٹورنامنٹ ہماری جامع کام کی ثقافت کا آئینہ دار ہے۔ہم ان پروگراموں کی میزبانی پر یقین رکھتے ہیں۔ جو ہمارے کام کے ماحول سے مطابقت رکھتے ہیں ، شرکت کرنے والے افراد، اور بالخصوص کسٹمرز پر، ایک دیرپا نقش چھوڑتے ہیں۔

‘‘ انہوںنے جاز(Jazz) گالف ٹورنامنٹ 2020 کے تمام فاتحین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ اگلے سال آپ کو پھر اسی کھیل کے لئے اسی عزم اور جذبے کے ساتھ ملنا ہے‘‘۔ٹورنامنٹ کی تیسرا ور آخری مرحلہ اس سال مارچ میں لاہور میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں