پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی کیلئے ٹرائلز میں 2 کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا

منگل 14 مئی 2024 16:11

پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی کیلئے ٹرائلز میں 2 کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی کیلئے ٹرائلز میں 2 کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا ہے۔ منگل کو پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈیوس کپ کے انتخاب کیلئے 5 روزہ ٹرائلز اختتام پذیر ہو گئے۔

(جاری ہے)

ٹرائلز میں 10 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں سے 2کھلاڑیوں محمد شعیب اور یوسف خلیل کو منتخب کیا گیاہے ۔ ٹاپ 2 منتخب کھلاڑی ستمبر 2024 میں بارباڈوس کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کے لئے اعصام الحق قریشی اور عقیل خان کے ساتھ ڈیوس کپ ٹائی میں حصہ لیں گے۔ اسی طرح احمد نیل قریشی کو قومی اور بین الاقوامی جونیئر ٹورنامنٹ میں حالیہ شاندار کارکردگی پر براہ راست ٹیم کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں