شاہد کلب لالہ موسیٰ نے فرینڈز کلب وزیر آباد کو نمائشی فٹ بال میچ میں 1-2 سے ہرا دیا

بدھ 15 مئی 2024 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) شاہد کلب لالہ موسیٰ نے فرینڈز کلب وزیر آباد کو نمائشی فٹ بال میچ میں سخت مقابلے کے بعد 1-2 گول سے ہرا دیا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر رہیں ، 25 ویں منٹ میں سید عامر رضا نے نعمان کے عمدہ پاس پر گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو 35 ویں منٹ میں فرینڈز کلب وزیر آباد کے عمران نے گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا۔

دوسرے ہاف میں شاہد کلب لالہ موسیٰ نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 1-2 سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

40 ویں منٹ میں شاہد کلب کے حسنین نے نوری کے شاندار پاس پر گول کرکے مقابلہ 1-2 گول کردیا جو مقررہ وقت تک برقرار ۔ میچ کی اختتامی تقریب کے مہمانان خصوصی یاسین بٹ، سید قنیویز شاہ اور شہباز گولڑوی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن گجرات چوہدری نذیر احمد اور پنجاب فٹ سال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چوہدری منیر احمد کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسین بٹ نے کہا کہ فٹ بال دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے ، ملک میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں