جیکب آباد، ٹرین سے گر کر ایک شخص جاں بحق، ہاری کا 4 سالہ بیٹا تالاب میں ڈوب گیا

بدھ 13 ستمبر 2017 22:52

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) ٹریں سے گر کر ایک شخص جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے جیکب آباد آنے والی بولان ٹرین سوار ڈیرہ مراد جمالی کا رہائشی نوجوان فیروز ولد بھورل جتوئی آباد کے قریب ٹرین سے گر کر شدید زخمی ہو گیا جسے سول اسپتال لیجایا گیا جہاں نوجوان نے دم توڑ دیا ایک دوسرے واقعے میں گڑہی خیرو کے قصبہ محمد خان بروہی میں قادر بخش بروہی کا 4 سالہ بیٹا واحد بخش تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا لاش اچانک گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں