تحریک انصاف کے اوباڑو میں جلسے کے حوالے سے راز خان نے شہر میں پمفلٹ تقسیم کئے

جمعہ 3 نومبر 2017 19:06

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2017ء) تحریک انصاف کے اوباڑو میں جلسے کے حوالے سے راز خان نے شہر میں پمفلٹ تقسیم کئے تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 5نومبر کو اوباڑو میں ہونے والے جلسے کے سلسلے میں رازخان پٹھان ،میر نواب خان لغاری نے کارکنان کے ہمراہ شہر میں پمفلٹ تقسیم کئے اور شہریوں کو جلسے میں شرکت کی دعوت دی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رازخان نے کہا کہ کرپشن نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے کرپشن کرنے والوں کے خلاف جدوجہد میں عمران خان کا ساتھ دیں وہم ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں