جیکب آباد،زرعی زمین کے تنازعہ پر دوبھائیوں میں جھگڑا دوطرفہ فائرنگ سے دونوں بھائی جاں بحق ہو گئے

جمعہ 5 جنوری 2018 22:59

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2018ء) زرعی زمین کے تنازعہ پر دوبھائیوں میں جھگڑا دوطرفہ فائرنگ سے دونوں بھائی جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو کے قصبہ پیاروجمالی میں زرعی زمین کے تنازعہ پر دوبھائیوں راضی خان اوریاسین جمالی میں جھگڑاہوگیا اوردونوں نے ایک دوسرے پر اسلح کے منہ کھول دیے جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے واقع کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اطلاع پر حدودکی گڑھی خیرو پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچائیں پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلا ک ہونے والے دونوں افراد آپس میں سوتیلے بھائی تھے آخری اطلاعات تک واقع کا مقدمہ درج نہ ہوسکاتھا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں