جیکب آباد :خواتین کے عالمی دن پر محکمہ ترقی نسواں کی جانب سے تقریب کا انعقاد

جمعرات 8 مارچ 2018 18:21

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2018ء)خواتین کے عالمی دن پر محکمہ ترقی نسواں میں تقریب تفصیلات کے مطابق محکمہ ترقی نسواں کے زیر اہتمام عورتوں کے عالمی دن پر جیکب آبادمیں تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر خالدہ سومرونے کی تقریب میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی میڈم ظہریٰ کھوسو،ایڈوکیٹ آسیہ پٹھان ،آپا فریدہ سمیت دیگر عورتوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالدہ سومرونے کہاکہ عورت کی شمولیت کے بغیر ترقی ممکن نہیں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں