جیکب آباد نجی ہسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے چار نومولود بچوں کی موت ہوگئی، ہسپتال کو سیل کردیا گیا، ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:28

جیکب آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) ٹھل کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث چار نومولود بچوں کی موت ہوگئی ہے،ہسپتال کو سیل کرکے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں ایک نجی ہسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث چار نومولود بچوں کی موت ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ورثاء کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں آکسیجن نہیں تھی لیکن اس کے باوجود ڈاکٹر نے پیسوں کی لالچ میں ہمارے بچے داخل کیے،ہمیں ساری رات ہسپتال میں اندر بھی داخل نہیں ہونے دیا گیا،جب صبح ہوئی تو ہمیں صرف اطلاع دی گئی کہ آپ کے بچے انتقال کرچکے ہیں۔

اس معاملے کا ڈپٹی کمشنرجیکب آباد غنظفر علی قادری نے نوٹیس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ٹھل کی سربراہی میں جی آئی ٹی تشکیل دے دی ،ڈی سی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ٹھل سمیع اللہ سنجرانی، محکمہ صحت کی اسٹیڈنگ کامیٹی کے چئیرمین ڈاکٹر سھراب سرکی،مختیار کار،ڈی ایچ او اور دیگرافسران نجی ہسپتال اسرار میڈیکل سینٹر پہنچے،معاملے کا جائزہ لیا گیا،اس کے بعد ہسپتال کو سرکاری مھر لگا کر سیل کردیا گیاہے،جانبحق ہونے والے بچوں کی ورثاء نے مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف ٹھل تھانہ میں مقدمہ درج کروادیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں