جیکب آباد میں منافع خور بے لگام ، آٹے کی قیمت میں کمی ہونے کے باوجود ہوٹل مالکا ن بدستور روٹی 20روپے فروخت کرنے لگے

جمعرات 9 مئی 2024 22:45

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) جیکب آباد میں منافع خور بے لگام ، آٹے کی قیمت میں کمی ہونے کے باوجود ہوٹل مالکا ن بدستور روٹی 20روپے فروخت کرنے لگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں منافع خوروں کو بے لغام چھوڑ دیا گیا ہے جو اشیاء خوردونوش کے من مانے ریٹ وصول کرکے عوام کو لوٹ رہے ہیںآٹے کی قیمت میں کمی ہونے کے باوجود شہر میں ہوٹل مالکان فی روٹی بدستور 20روپے فروخت کررہے ہیں آٹے کی قیمت 130روپے فی کلو سے کم ہوکر 95روپے ہو گئی ہے لیکن ہوٹل مالکان روٹی کی قیمت کم کرنے کو تیار نہیں عوامی شکایات کے باوجود بھی انتظامیہ حرکت میں نہیں آئی ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد ظہور علی سے ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں