منافع خوروں کو بے لگام اشیاء خوردونوش کے من مانے ریٹ وصول

جمعرات 9 مئی 2024 23:01

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) جیکب آباد میں منافع خور بے لگام آٹے کی قیمت میں کمی ہونے کے باوجود ہوٹل مالکا ن بدستور روٹی 20روپے فروخت کرنے لگے قیمت کم نہ کی ،آٹا فی کلو کی قیمت 130سے کم ہوکر 95روپے ہو گئی،انتظامیہ حرکت میں نہ آئی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں منافع خوروں کو بے لگام چھوڑ دیا گیا ہے جو اشیاء خوردونوش کے من مانے ریٹ وصول کرکے عوام کو لوٹ رہے ہیںآٹے کی قیمت میں کمی ہونے کے باوجود شہر میں ہوٹل مالکان فی روٹی بدستور 20روپے فروخت کررہے ہیں روٹی کی قیمت میں کمی نہیں کی گئی آٹے کی قیمت 130روپے فی کلو سے کم ہوکر 95روپے ہو گئی ہے لیکن ہوٹل مالکان روٹی کی قیمت کم کرنے کو تیار نہیں عوامی شکایات کے باوجود بھی انتظامیہ حرکت میں نہیں آئی ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد ظہور علی سے ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

#

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں