ڈپٹی کمشنر جیکب آباد ظہور علی مری کا نکاسی آب ڈسپوزل کے کام کا معائنہ

پیر 13 مئی 2024 11:53

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) جیکب آباد کے ڈپٹی کمشنر ظہور علی مری نے چیئرمین میونسپل کمیٹی جیکب آباد میر غلام عباس جکھرانی ایکسین پبلک ہیلتھ آصف علی مغیری کے ہمراہ نکاسی آب کے ڈسپوزل پر ہونے والے کام کی سائٹ کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پبلک ہیلتھ کے عملداروں نے ڈپٹی کمشنر ظہور علی مری کو نکاسی آب کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر جیکب آباد نے ٹھیکیدار کو نکاسی آب ڈسپوز ل کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔\378

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں