جیکب آباد کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر سے گر کر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا

ہفتہ 18 مئی 2024 17:09

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) جیکب آباد کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر سے گر کر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ تحصیل گڑھی خیرو کے علاقے حسین آباد میں تیز رفتار ٹریکٹر کے اوپر سے 10 سالہ معصوم بچہ رحیم بخش لہر گر کر شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ورثاء کی جانب سے زخمی بچے کو علاج کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ بچہ راستے میں ہی زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔\378

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں