جیکب آباد میں روٹی سستی نہ ہوئی ،انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی سے نان اور روٹی کی قمیتوں میں کمی نہ کی گئی نان 25 روپے اور روٹی 20 روپے فروخت کئے جانے کی شکایت

ہفتہ 25 مئی 2024 22:30

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2024ء) جیکب آباد میں روٹی سستی نہ ہوئی ،انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی سے نان اور روٹی کی قمیتوں میں کمی نہ کی گئی نان 25روپے اور روٹی 20روپے فروخت کئے جانے کی شکایت۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں آٹے کا ریٹ گرنے کے باوجود روٹی سستی نہیں کی گئی ہے ،ہوٹل مالکان آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باوجودروٹی کی قیمت میں کمی یا وزن میںاضافے کو تیار نہیں،انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے شہر میں نان 25روپے اور روٹی 20روپے فروخت کئے جانے کی شکایات ہیں،شہریوں باسط ،فرقان ،عمیر اور دیگر نے بتایا کہ مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرس نے نان اور روٹی کی قیمتیں کم کرکے ریٹ مقرر کئے ہیں لیکن جیکب آباد انتظامیہ کی جانب سے کچھ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ہوٹل مالکان من مانی کررہے ہیںجب پیٹرول کی قیمت بڑھتی ہے تو فوری ہر چیز کا ریٹ بڑھا دیا جاتا ہے پیٹرول کی قیمت کم ہونے پر دیگر اشیاء کے ریٹ کم نہیں کئے جاتے ہیںیہ زیادتی ہے اس لوٹمار کو روکا جائے انہوں نے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب ڈپٹی کمشنر جیکب آباد ظہور مری نے رابطے پر بتایا کہ روٹی کی قیمت میں کمی کے حوالے سے پیر کواجلاس بلایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں